اسكول كی اكیڈمك آڈیٹر كا پیغام


میرے عزیز گارجین حضرات!

ہر گارجین کی دلی تمنا اور بے پناہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ کامیابی وکامرانی کی اوج ثریا تک پہنچے۔ وہ دنیا کے بڑے سے بڑے کمپٹیشن اور مقابلہ جاتی امتحان میں اول مقام حاصل کرے اور ہر جگہ اس کی کامیابی کا چرچا ہو۔

اپنے جگر پاروں اور نونہالوں کے سلسلے میں مذکورہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ہر گارجین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کا عمدہ سے عمدہ انتظام کرتے ہیں، اور انہیں ایسے اسکول میں داخل کراتے ہیں جہاں وہ معیاری تعلیم وتربیت کے زیور سے آراستہ وپیراستہ ہوکر میدان عمل میں آسکیں۔ اسی معیار کے اسکول کا ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لیے جنوری 2014 میں’’رحیق گلوبل اسکول‘‘ کا قیام کیا گیا ۔یہاں انتھك جدوجہد، معیاری افراسٹركچر اور اعلی وَِ‍‌زن كے سا تھ اس بات كی پوری كوشش كی جاتی ہےكہ بچوں كو ایسی معیاری تعلیم فراہم كی جائے جو دینی وعصری علوم كا مثالی سنگم ہو۔ جہاں بچے ڈاكٹر، انجینیر، وكیل، صحافی اور دوسرے اہم مقابلہ جاتی امتحانوں میں خاطر خواہ كامیابیاں حاصل كرنے كے ساتھ دین سے بھی اپنا دامن پورے طور پر وابستہ ركھ سكیں۔جن كے ایك ہاتھ میں قرآن وسنت اور دوسرے ہاتھ میں سائنس وٹكنالوجی ہو۔ ہم اپنی كوشش میں رواں دواں ہیں اور ہمیں یقین ہے كہ آپ اپنے بچے میں ایسی ہمہ جہت تبدیلی دیكھیں گے جو آپ كے لیے اطمینا ن قلب كا باعث بنے گی۔

مریم فاطمہ اكیڈمك آڈیٹر


Bulletin Board

  • Exam Schedule
  • Admissions are open for the
    2024-25 Academic Session from
    Nursery (Pre-School) through Grade V.