اکٹیویٹیز

تعلیمی نشاطات بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ان میں تعلیمی شوق کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ تعلیمی نشاطات اور اکٹیویٹیز بچوں کے ذہن کے بند دروازوں کو کھولتے ہیں۔ ان میں تعلیم کا شوق پیدا کرتے ہیں۔ انہیں کھیل کود کرتے ہوئے مشکل سے مشکل بحث کو حل کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ چنانچہ بچوں کی مذکورہ خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور اجاگر کرنے کے لیے ان کے بیچ طرح طرح کی اکٹیویٹیز کرائی جاتی ہیں۔ تقریری مقابلہ، تحریری مقابلہ، ڈبیٹ، قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ تلاوت کرنے کا مقابلہ، کوئز، اور ڈرامہ وغیرہ کے ذریعہ بچوں کو مختلف قسم کی سرگرمیوں سے جوڑ کر رکھا جاتا ہے۔ طلبا وطالبات اس طرح کے پروگراموں میں خوب دلچسپی لیتے ہیں۔


Bulletin Board

  • Exam Schedule
  • Admissions are open for the
    2024-25 Academic Session from
    Nursery (Pre-School) through Grade V.