نئے داخلے كے لیے اسكول كی آفس سے رابطہ كریں تاكہ آپ نظام كے مطابق داخلہ كی كارروائی مكمل كر سكیں۔آپ سب سے پہلے داخلہ فارم حاصل كریں اور اس میں مطلوبہ معلومات پر كریں، داخلہ فارم پر كرنے كے بعد اسے اسكول كی آفس میں صبح 8.00 بجے سے 2.00 بجے كا مابین جمع كردیں۔
نرسری كلاس كے لیے بچے كا كم سے كم بچے كا تین سال كا ہونا ضروری ہے۔ داخلہ كے لیے كو ئی باضابطہ امتحان نہیں ہوتاہے البتہ بچے كی لیقات كو سمجھنے كےلیے اس سے ضروری چیزیں پوچھی جاتی ہیں تاكہ اس كی صلاحیت كا اندازہ كیا جاسكے اور اس كے لیےمناسب كلاس كا تعین كیا جاسكے۔ گارجین كے ساتھ انٹر ایكشن بھی كیا جاتا ہے تاكہ تعلیم كے سلسلے میں ان كی دلچسپی كا اندازہ بھی ہو سكے اور ضرورت پڑنے پر انہیں مناسب تعلیمی وتدریسی ہدایات دی جاسكیں۔