رحیق گلوبل اسكول كے اساتذہ ومعلمات كافی تجربہ كار ہیں اور بچوں كی نفسیات كا خیال ركھتے ہوئے انہیں خوشگوار ماحول میں تعلیم دینے كا ہنر جانتے ہیں۔اساتذہ كی ٹریننگ كے لیے بھی اسكول میں كافی اہتمام كیا جاتاہے ، اسكول كے ڈائركٹر او ردوسرے ذمہ داران كے ساتھ ان كی میٹنگ بھی ہوتی ہے تاكہ تعلیم سے متعلق مختلف امور پر غور وخوض كركے معیار میں بہتری لانے كے سمت میں پیش قدمی كرسكیں۔ ہمارے اساتذہ موم بتی كی اسپرٹ كے ساتھ كام كرتے ہیں جو خود جل كر دوسروں كےلیے روشنی فراہم كرتی ہے۔