تدریس کے لیے سلیبس پلان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سال کے شروع میں تمام اساتذہ ومعلمات پورے سال پڑھائے جانے والے موضوعات کو ماہ واری منقسم کرتے ہیں، تاکہ منظم طور پر انہیں محدود وقت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ ٹیچر خود اپنے مادوں کا سلیبس پلان تیار کرتے ہیں اور پھر اسے تعلیمی انچارج کو سونپتے ہیں۔اسکول کے ڈائرکٹر اور اکیڈمک اڈوائزار اس کی نظر ثانی کرکے اسے آخری شکل دیتے ہیں پھر تعلیمی سال کے شروع میں اس سلیبس پلان کی ایک ایک کاپی سارے گارجینوں کو بھی دے دی جاتی ہے۔ تاکہ وہ پورے سال جائزہ لیتے رہیں کہ تدریس اس سلیبس پلان کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں؟