مختصر تعارف

رحیق گلوبل اسكول ایك معیاری ومنفرد اسكول ہے جہاں دینی وعصری تعلیم كا خصوصی انتظام ہے۔یہاں شروع سے ہی اسکول میں انگریزی بول چال کمپلسری قرار دیگئی ہے۔ تدریس کی زبان انگریزی رکھی گئی ہے۔ سارے مادے انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔ عربی واسلامیات کی تدریس بھی انگریزی زبان میں ہوتی ہے۔ تدریس کے لیے آڈیوویزیول کا بھرپور استعمال کیا جاتاہے۔ ہر کلاس روم میں پراجیکٹر اور اسمارٹ بورڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن اور رتنا ساگر کے اسمارٹ کلاس کے مواد سے تدریس میں خصوصی مدد لی جاتی ہے۔ تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کا ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ بچہ تیسرے کلاس تک پہنچتے پہنچتے تجوید کے اصولوں کے مطابق قرآن مجید کی تلاوت کرنے لگے۔ تجوید قرآن کی تعلیم کے لیے بھی اسمارٹ کلاس کا بھر پور استعمال کیا جاتا ہے۔ بچوں کو ضروری دعائیں انگریزی واردو ترجمہ کے ساتھ یاد کرائی جاتی ہیں۔ الحمد للہجس عزم کے ساتھ ’’رحیق گلوبل اسکول‘‘ کے اس مشن کو قائم کیا گیا تھا، وہ بتدریج عملی شکل میں نافذ ہونے لگا ہے۔


Bulletin Board

  • Exam Schedule
  • Admissions are open for the
    2024-25 Academic Session from
    Nursery (Pre-School) through Grade V.