اسكول كی ڈائركٹر كا پیغام

رحیق گلوبل اسكول ایك معیاری ومنفرد اسكول ہے جہاں دینی وعصری تعلیم كا خصوصی انتظام ہے۔ اسکول میں انگریزی بول چال کمپلسری قرار دیگئی ہے ۔ تدریس کی زبان انگریزی رکھی گئیہے۔ سارے مادے انگریزی زبان میں پڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ عربی واسلامیات کی تدریس بھی انگریزی زبان میں ہوتی ہے۔ تدریس کے لیے آڈیوویزیول کا بھرپور استعمال کیا جاتاہے۔ ہر کلاس روم میں پراجیکٹر اور اسمارٹ بورڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن اور رتنا ساگر کے اسمارٹ کلاس کے مواد سے تدریس میں خصوصی مدد لی جاتی ہے۔ تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کا ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ بچہ تیسرے کلاس تک پہنچتے پہنچتے تجوید کے اصولوں کے مطابق قرآن مجید کی تلاوت کرنے لگے۔ تجوید قرآن کی تعلیم کے لیے بھی اسمارٹ کلاس کا بھر پور استعمال کیا جاتاہے۔ بچوں کو ضروری دعائیں انگریزی واردو ترجمہ کے ساتھ یاد کرائی جاتی ہیں۔ الحمد للہجس عزم کے ساتھ ’’رحیق گلوبل اسکول‘‘ کے اس مشن کو قائم کیا گیا تھا، گارجین حضرات اس كے اثرات بچوں میں محسوس كرنے لگے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں اخلاص كے ساتھ تعلیمی میدان میں مخلصانہ كوششیں پیش كرنے كی توفیق بخشے۔ آمین

شائستہ رحمن
ڈائركٹر
رحیق گلوبل اسكول



اسكول كی ڈائركٹر كا مختصر تعارف

* پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایم اے (پولیٹکل سائنس) کیا۔ آپ نے پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی ، پنجاب سے ایم سی اے ایم ایس سی آئی ٹی اور ایم اے (اردو) کیا۔آپ نےاسلامیہ گرلس ہائی اسکول میں کمپیوٹر ٹیچر کی حیثیت سے تعلیمی خدمات انجام دیں۔
تعلیم سے آپ كی خصوصی دلچسپی رہی ہے ۔ آپ نے تعلیمی بیداری مہم کے لیے پنجاب اور دہلی میں پچھڑے علاقوں میں عوام سے رابطہ بھی کیا۔



Bulletin Board

  • Exam Schedule
  • Admissions are open for the
    2024-25 Academic Session from
    Nursery (Pre-School) through Grade V.