رحیق گلوبل اسكول خالص دینی ماحول میں اسلامیات وعربی زبان كے ساتھ معیاری عصری تعلیم فراہم كرنے كا مایہ ناز ادارہ ہے ۔ یہاں انتھك جدوجہد، منظم پلاننگ اور اعلی وَِزن كے سا تھ اس بات كی پوری كوشش كی جاتی ہےكہ بچوں كو ایسی معیاری تعلیم فراہم كی جائے جو دینی وعصری علوم كا مثالی سنگم ہو۔ جہاں بچے ڈاكٹر، انجینیر، وكیل، صحافی اور دوسرے اہم مقابلہ جاتی امتحانوں میں خاطر خواہ كامیابیاں حاصل كرنے كے ساتھ دین سے بھی اپنا دامن پورے طور پر وابستہ ركھ سكیں۔
اسكول نے پچھلے تین سالوں میں اس بات كی بھرپور كوشش كی ہے كہ معیاری تعلیم كا ایسا نمونہ پیش كرے جو دوسروں كے لیے قابل تقلید ہو۔ انگریزی زبان، سائنس، ریاضیات اور جنرل نالج سمیت عربی واسلامیا ت اورتجوید كے ساتھ قرآن مجید كی تلاوت كی تدریس وتعلیم كا جو اسلوب اس اسكول نے اختیار كیا ہے وہ منفرد ہے اور اس كے دور رس اثرات ظاہر ہونے لگے۔ مختلف طرح كے مقابلے بھی تقریبا ہر مہینہ كرائے جاتے ہیں تاكہ بچوں میں مقابلے كا ذوق پروان چڑھے۔ بچوں كی تقریری اور تحریری مشق اس انداز سے كرائی جاتی ہے كہ وہ مذكورہ دونوں میدان كے شہسوار بن كر دنیا كے پردہ پر نمودار ہوں۔ اسكول كی سالانہ میگزین چار زبانوں میں شائع ہوتی ہے جسے ہرحلقے میں قدر كی نگاہ سے دیكھا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے كہ ہم جس مشن كے ساتھ آگے بڑھے ہیں، اس میں ضرور كامیابی نصیب ہوگی۔
ڈاكٹر ظل الرحمن
مینیجنگ ڈائركٹر
رحیق گلوبل اسكول
ڈاكٹر ظل الرحمن نے جامعہ امام ابن تیمیہ، چمپارن، بہار سے عا لمیت مكمل كرنے كے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے گریجویشن، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی مكمل كیا۔آپ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے ہیاڈوانس ڈپلوما آف پرافیسینسی ان ماس میڈیا كیا۔ آپ نےاین سی پی یو ایل (NCPUL)، نئی دہلی سے ڈپلوما ان کمپوٹر اپلی کیشن اورڈپلوما ان فنکشنل عربک كیا۔
آپ ملكی وبین الاقوامی اہم اداروں میں كام كرنے كا تجربہ ركھتے ہیں۔آپ نے راجیہ سبھا، پارلیمنٹ ہاؤس کی سائیملٹییس انٹرپریٹیشن سروس میں Consultant کی حیثیت سے کام کیا ہے۔
آپ نے وزارت برائے اعلیٰ تعلیم، حکومت سعودی عرب کے کلچرل مشن، نئی میں ( پانچ سالوں تک) اکیڈمک کورڈنیٹر کی
حیثیت سے کام کیا۔آپ نے آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی میں چھ سالوں تک News reader-com-Translator کی حیثیت سے کام کیا۔آپ پریس انفارمیشن بیوریو (نیشنل میڈیا سنٹر)، حکومت ہند میں مترجم کی حیثیت سے کام كرچكے ہیں۔اسی طرح آپ طالب گروپ آف اسکول کے نیٹ ورک (کمبیرج اسکول، کمبیرج انٹرنیشنل فار گرلس اورڈی ایم آئی ایس) میں بطور ٹیچر کام کیا۔ آپ ماہنامہ مجلہ طوبی، نئی دہلی کے پانچ سالوں تک ایڈیٹربھی رہے۔
* جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ اور دارۃ الملک عبد العزیز ، ریاض کے تعاون سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پوری دنیا سے بلائے گئے سو خصوصی شرکاء میں شامل تھے۔ وہاں ’’عالمی تغذیہ پروگرام میں سعودی عرب کے رول‘‘کے موضوع پر اپنا ریسرچ پیپر پیش کیا۔
* سعودی حکومت کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم نے کوالالمپور، ملیشیا میں ایک ہفتہ کا بین الاقوامی تعلیمی ریفریشر کورس سال ۲۰۰۸ میں منعقد کیا۔ وہاں خصوصی مندوب کی حیثیت سے شریک ہوئے۔